جھوٹ اور فریب کا گھناؤنا کھیل مزید نہیں چلے گا :حافظ ایوب
ڈسکہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ ایوب آف بیگ چک نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو چکا ہے اور جلد پاکستان کا کھویا ہوا و قار بحال ہو گا ملکی معیشت کی بحالی کا سفر جاری ہے پاکستان دنیا میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جھوٹ اور فریب کا گھناؤنا کھیل اب مزید جاری نہیں رہیگا، عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ وہ موجودہ حکومت کیسا تھ ہے اور پی ٹی آئی کی انتشار و فساد کی سیاست کا حصہ نہیں بنے گی، پی ٹی آئی ملک میں سیاسی عدم استحکام برپا کر کے معاشی استحکام کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جبکہ ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں تحریک انصاف نے ملکی مفادات کو کس طرح روندا اور ملک کو اپنی ناہلی کی بھینٹ چڑھایا۔