سیالکوٹ:سکول سے واپسی پر 4 سالہ طالبہ اغوا
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )سکول سے واپسی پر 4 سالہ طالبہ کو نامعلوم نے اغوا کرلیا۔
تھانہ رنگپورہ کے علاقہ بن پھاٹک کا رہائشی محمدخالد اپنی 4سالہ بیٹی اقرا خالد کو سکول چھوڑ کر آیا مگر بچی چھٹی کے بعد واپس نہ آئی، کافی تلاش کے بعد بھی اقرا کا کچھ معلوم نہ ہوسکا، خالد کیمطابق اسے خدشہ ہے کہ اسکی بیٹی کو کسی نے اغوا کرلیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی۔