ہیڈ بمبانوالہ:ویگن میں سوار شخص سے 98 بوتل شراب برآ مد
ہیڈ بمبانوالہ ،ڈسکہ(نامہ نگار )تھانہ بمبانوالہ پولیس نے دوران ناکہ بندی ویگن میں سوار ملزم سے 98بوتل شراب برآمد کر لی ۔
تھانہ بمبانوالہ پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی نیشنل بینک نزد گلوٹیاں موڑ ملزموں کی تلاش کے لئے ناکہ بندی کر رکھی تھی،پولیس نے ویگن نمبر LRS/2929 کو روک کر چیک کیا تو اس میں سوار ملزم سجاول ریاض سے 98بوتل شراب برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔