ترقی کیلئے شرح سود میں مز ید کمی کی جائے :یاسر اقبال

ترقی کیلئے شرح سود میں مز ید کمی کی جائے :یاسر اقبال

وزیر آباد (نامہ نگار) حکومت اگر شرح سود میں ایک ہی بار 500 بیس پوائنٹس کی کمی کر دیتی تو اس اقدام سے نہ صرف معاشی سرگرمیاں فروغ پاتیں۔

 بلکہ حکومت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار صدر چیمبر آف کامرس جامشورو اور معروف کاروباری شخصیت یاسر اقبال ملک نے وزیرآباد میں ینگ بزنس کمیونٹی کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے نجی شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے ، کاروباری طبقہ کی مشکلات کم ہوں گی اور صنعتوں کو دوبارہ زندہ کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے شرح سود میں کمی ضروری ہے ۔ یاسر ملک نے حکومت کو تجویز دی کہ پالیسی ریٹ میں کمی کو بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ بلند شرح سود کی وجہ سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کو مالی مشکلات کا سامنا ہے ، جو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں۔ اگر ان کاروباروں کو سستے قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے تو روزگار کے مواقع بڑھ سکتے ہیں اور عوام کی قوتِ خرید میں اضافہ ہوگا۔یاسر اقبال ملک نے زور دیا کہ حکومت کو قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے ریلیف کے امکانات کا بھی جائزہ لینا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں