کامونکے :آ گ جلاتے نوجوان جھلس گیا،حالت تشویشناک
کامونکے (نامہ نگار ) مٹی کے چولہا میں تیل سے لکڑیوں کو آگ لگاتے ہوئے نوجوان بری طرح جھلس گیا۔
، نازک حالت میں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، بتایایا گیا ہے کہ محلہ شریف پورہ کے رہائشی حسن کچی مٹی سے بنے ہوئے چولہا میں لکڑیوں کے اوپر تیل چھڑک کر آگ تیز کرنے کے نتیجہ میں بھڑکنے والی آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گیا ، جسے فوری طورپرمقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں ابتدائی طبی امداد کے نازک حالت کے باعث میو ہسپتال منتقل کردیا ، ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان کا80فیصد جسم جھلس چکا ہے ۔