راہوالی:موٹر سائیکل کی ٹکر گونگا بہرہ شخص جاں بحق
راہوالی (نامہ نگار)تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے گونگا بہرہ دو بچوں کا باپ شدید زخمی ہوکر ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا ۔
۔محلہ شریف پورہ راہوالی کے ریٹائرڈ سکول ماسٹر حاجی محمد اکبر انصاری کا بیٹا محمد آصف جو دو بچوں کا باپ اور گونگا بہرہ تھا شام کے وقت اپنے گونگے بہرے دوستوں کے ہمراہ شوگر ملز چوک راہوالی میں ہوٹل سے چائے پی کر واپس جاتے ہوئے سڑک عبور کرنے لگا تو موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا لیکن سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا ۔