خیبر پختونخوا حکومت امن و امان کے مسئلے پر سنجیدگی دکھائے :اقبال گجر
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) سابق صوبائی وزیر اقبال گجر نے کہا ہے کہ کرم میں بے امنی اور تشدد کے واقعات انتہائی تشویش ناک ہیں۔
، خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں امن و امان کے مسئلے پر سنجیدگی دکھائے ، کرم میں خوراک وادویات کی قلت فوری دور کی جانی چا ہیے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرم میں بے امنی اور تشددکے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے اور یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ، کے پی حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے فوری اور ہنگامی اقدامات اٹھائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جاسکے ۔