راہوالی :ٹرین کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

راہوالی :ٹرین کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

راہوالی (نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار 17سالہ نوجوان تین چھوٹے بہن بھائیوں کو سکول چھوڑنے جاتے ریل گاڑی کی ذد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔

ساتھ بیٹھا چھوٹا بھائی اور دو بہنیں معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ لمبانوالی روڈ شرقی راہوالی کے محمد نصیر بٹ کے بڑے بیٹے حیدر بٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ راہوالی میں نیا مکان خریدا جس میں ایک روز قبل ہی تمام اہل خانہ نے رہائش اختیار کی تھی ان کے بچے چونکہ شرقی راہوالی کے سکول میں پڑھتے تھے ان کو سکول چھوڑنے کے لیے صبح 8بجے اس کا 17سالہ بیٹا سمیر عرف بھولا بٹ چھوٹی بہنوں علیزہ، بسمہ بھائی طیب کو لے کر جارہا تھا کہ ریلوے پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے جلدی میں ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کی تو لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل گاڑی کی ذدمیں آکر جاں بحق ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں