سکھیکی سروس ایریا ،فوڈ پوائنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات

سکھیکی سروس ایریا ،فوڈ پوائنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات

پنڈی بھٹیاں ،حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا سکھیکی سروس ایریا اور پنڈی بھٹیاں انٹرچینج پر کریک ڈاؤن،7فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 6کو 1لاکھ روپے کے جرمانے عائد ۔

جبکہ ایک کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔تفصیلات کے مطابق معروف پوائنٹس میں صفائی کے انتہائی ناقص حالات، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کی جارہی تھیں۔ فریزر کی انتہائی خستہ حالت، گوشت اور ڈیری آئٹمز اکٹھی رکھی پائی گئیں۔ فاسٹ فوڈ کے لیے ، گلی سڑی سبزیاں اور ٹوٹے انڈوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔ موٹر ویز، بس سٹینڈ، لاری اڈے ، جی ٹی روڈ پر موجود فوڈ پوائنٹس کی کسی بھی وقت سرپرائز چیکنگ کی جاسکتی ہے ۔زائدالمیعاد اشیا کا ڈسپلے میں رکھنا اور بیچنے کی کسی صورت اجازت نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں