لدھیوالہ :لائوڈ سپیکر لگانے پر پھل فروشوں کیخلاف کارروا ئی
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )شہریوں کی شکایات پر میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کی ٹیم کا آپریشن لدھیوالہ اورکوٹ اسحاق کے فروٹ فروشوں کے لاؤڈ سپیکر اتار کر ضبط کر لئے ۔
بتایا گیا ہے کہ عالم چوک سے لدھیوالہ تک 100سے زائد سبزی اور فروٹ فروشوں نے پابندی کے باوجود اپنی ریڑھیوں پر لاؤڈ سپیکر لگا رکھے تھے جس کی وجہ سے نمازیوں اور آس پاس کے مکینوں کی زندگی اجیرن ہو چکی تھی جس پر میونسپل کمیٹی لدھیوالہ نے شہریوں کی شکایات پر رات کے وقت آپریشن کر کے درجنوں لاؤڈ سپیکر ضبط کر لئے ،میونسپل کمیٹی کے ترجمان رانا امان نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے اگر خوانچہ فروشوں نے دوبارہ لاؤڈ سپیکر استعمال کئے تو انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقدمات کا ندراج کرایا جائے گا۔