چندا قلعہ چوک گرین بیلٹس بحال کرنے کا فیصلہ
گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)چندا قلعہ چوک گرین بیلٹس بحال کرنے کا فیصلہ، تجاوزات کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن اور ۔
جی ٹی روڈ سنٹر میڈین کے ٹوٹے بلاکس مرمت کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت علی الصبح شہر کے ہنگامی دورے جاری، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جی ٹی روڈ، کمشنر کالونی، چندا قلعہ چوک اور ملحقہ علاقوں گلیوں، بازاروں، شاہراہوں اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی، تجاوزات، گرین بیلٹس، غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کی روک تھام اور دیگر امور کا جائزہ۔ مختلف مقامات پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں اورصفائی کی ناقص صورتحال پرسخت اظہار برہمی۔ جی ڈبلیو ایم سی اور کنٹریکٹرز کو فوری ان کوڑا پوائنٹس کلیئر کرنے کی ہدایات، عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔ اسسٹنٹ کمشنر کو نگرانی مزید مو ثر بنانے اور دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ سیالکوٹی گیٹ کے سامنے کنکریٹ کے کراسنگ پوائنٹ/سپیڈ بریکر کو فوری ہٹانے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری ایسی رکاوٹیں ٹریفک حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، کسی بھی نقصان سے بچنے کیلئے انہیں دونوں اطراف سے فوری طور پر ہٹایا جائے اورجی ٹی روڈ سنٹر میڈین میں ٹوٹے بلاکس بھی فوری طور مرمت کروانے کے احکامات جاری کیے ۔