سیالکوٹ:7لاکھ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلا دی گئی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع سیالکوٹ میں سپلیمنٹری قومی انسداد پولیو مہم کے پہلے 3 روز میں 5 سال سے کم عمر 7 لاکھ 48 ہزار 421 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا د ئیے گئے ۔
جن میں تحصیل سیالکوٹ کے 3 لاکھ 59 ہزار 450 ، تحصیل ڈسکہ کے 1 لاکھ 76 ہزار 140، تحصیل پسرور کے 1 لاکھ 71 ہزار 281 اور تحصیل سمبڑیال کے 89 ہزار 6 بچے شامل ہیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین لنگڑیال کی زیر صدارت ڈیلی پولیو ریویو اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر، ڈسکہ ماہم مشتاق، سمبڑیال غلام فاطمہ اور پسرور قمر منج، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا، نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر یاسر حیدر، ڈاکٹر شہزاد اقبال اور ایس این اے حافظ ظہیر بھی موجود تھے ۔ 6 ہزار 288 پولیو ورکرز اور سٹاف جن میں سے 2 ہزار 6 سو 76 موبائل ٹیمیں گھروں، سکولوں اور مدارس میں جاکر، 133 فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت، ڈسپنسریوں، ای پی آئی مراکز اور ہسپتالوں میں جبکہ 69 رومنگ/ ٹرانزٹ ٹیمیں لاری اڈوں، بس سٹاپس اور اہم چوکوں اور بازاروں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دے رہی ہیں ، نگرانی کیلئے 129 یوسی مانیٹرنگ آفیسر اور 536 ایریا انچارج ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز ملکر کر مہم کو سپروائز کریں گے ۔