سمبڑیال :وارداتوں کے دوران شہری مال وزر سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔
تھانہ سمبڑیال کے موضع ملکھانوالہ کے رہائشی محمد شمشیر سے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے 12ہزار اور2موبائل فون ، مین بازار سے خریدا ری کے لیے آنے والے معمر شخص محمد رحمان کی جیب سے 4500روپے اورموبائل فون ،محلہ رسول پورہ میں ندیم اختر کے گھر سے اُن کی عدم موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر 1لاکھ 50ہزارروپے 10لاکھ روپے کے طلائی زیورات جوڑی کانٹے ، مال سیٹ 4عدد طلائی چوڑیاں ، محلہ دارالسلام میں طاہر اقبال کے زیر تعمیر مکان سے 5عدد کوائل تارمالیت 20 ہزارروپے اورسمبڑیال میں خریداری کے لیے آنے والی خاتون حماد ارشد کی والدہ کے پرس سے موبائل فون اور 17ہزاروپے ،موڑ سمبڑیال پر محمد منصور کی دکان سے موبائل فون جبکہ تھانہ بیگووالہ کے علاقہ ٹاؤن بیگووالہ میں فلک شیر کے ڈیرے سے 1لاکھ 20ہزار روپے کا گدھا نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔