تین خواتین کو تشدد کا نشانہ بنادیا
کامونکے ( تحصیل رپورٹر )تین واقعات میں تین خواتین کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ارحم کو اس کے بھائی حسن علی طارق نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
موضع گھوماں میں شازیہ اکرم کو اس کے کزن ندیم نے تشدد کا نشانہ بنا دیا جبکہ ارحم بی بی کو اس کے خاوند شہباز نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔