سمبڑیال:وارداتوں میں شہری مال وز رسے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی11 وارداتوں کے دوارن شہری لاکھوں روپے کے مال وز رسے محروم ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ مین بازار میں شکیل احمد کے زیر تعمیر مکان سے بجلی کے تار مالیت 50ہزارروپے موضع ظفروالی میں ہدایت بی بی کے گھر سے 14تولے وزنی چاندی گھڑی اورایک عدد کوکا سونے کا وزنی 3ماشے ،نقدی 50ہزارروپے ، مین بازار میں خریداری کے لیے آنے والے شہری محمد انعام الحق کا موبائل فون ،گلی نمبر5 منڈی سمبڑیال میں ہارون زیب کی گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،محلہ واٹر ورکس میں محمد شفیق کا موٹر سائیکل گھر کے باہر سے ،نہر راوی لنک ساہوالہ پل کے قریب محمد طفیل سے دو ڈاکوؤں نے نقدی 16 ہزارروپے ،موبائل فون ، مین بازار میں انس علی کے جیب سے موبائل فون جبکہ تھانہ بیگووالہ کے موضع کوٹلی مغلاں کے رہائشی مرزا شہباز بیگ کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چور لے گئے ۔