حافظ آباد:فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا
حافظ آباد(نامہ نگار )حافظ آباد کے نواحی گاؤں مڑھ باشی میں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔۔۔
جس پرپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حمزہ ارشد کا اپنے چھوٹے بھائی حسنین ارشد سے گھرمیں کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور چھوٹے بھائی حسنین ارشد نے مشتعل ہوکر حمزہ ارشد پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول کے چچا کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔