مچھلی 50سے 200روپے تک مہنگی ، فارمی انڈے سستے
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سردی بڑھتے ہی مختلف اقسام کی مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ مختلف اقسام کی مچھلی 50سے 200روپے تک مہنگی ہوگئی ہے۔۔۔
رہو مچھلی350سے 550روپے فی کلوگرام تک فروخت ہونے لگی، اس کے علاوہ ابلا ہوا فارمی انڈہ 50روپے جبکہ کچا انڈہ 38روپے تک فروخت ہونے لگا۔ مٹن 2400 جبکہ بیف 1100روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں 28روپے کی کمی، 324روپے درجن ہو گئے ، ہول سیل میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 9ہزار 600روپے مقرر کی گئی ہے ، مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام، 446روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے ۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں ایک سبزی کی قیمت مزید بڑھا دی گئی، مارکیٹ میں پیاز 180، ٹماٹر 150، لہسن 750، ادرک 520، سبز مرچ150روپے کلو بیچی جا رہی ہے ، پھلوں میں کیلا درجہ اول 160، درجہ دوم 120روپے ، فروٹر 140روپے درجن بیچے جا رہے ہیں، سیب کالا کولو 320، امرود 160، انار بدانہ 800، انگور 450روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں ۔