گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر ٹریفک حادثات معمول

 گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر ٹریفک حادثات معمول

تتلے عالی(نامہ نگار )گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر تیزرفتاری کے باعث ٹریفک حادثات معمول بن گئے ،گنجا ن آبادی میں سڑک پر آئی کیٹس لگانے کا مطالبہ۔۔۔

گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کو پنلک اشتراک سے ازسر نو دورویہ تعمیر اگست2023میں مکمل ہوئی تھی لیکن ٹول پلازوں کے علاوہ کسی مقام پر آئی کیٹس نصب نہیں کئے گئے جس کے باعث گنجان علاقوں،تعلیمی اداروں کے قریب ون وے کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔اہل علاقہ نے گنجان آباد علاقوں مرالی والہ،گھمن والا،بھاکرانوالی،تتلے عالی،کوٹ بلال،مجوچک،،کوٹ نچار شاہ،ارتالی ورلاں،قلعہ مصطفی آباد کے قریب آئی کیٹس نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں