نئے پاکستان والوں نے مخالفین پر مقدمات بنائے :خرم دستگیر

 نئے پاکستان والوں نے مخالفین پر مقدمات بنائے :خرم دستگیر

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کی ضامن ملک پاکستان کی محافظ جماعت ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور ہمیشہ اقتدار میں آکر ملک و قوم کو خوشحال و ترقی یافتہ بنایا لیکن چند نادیدہ اور ترقی دشمن قوتیں ہمیشہ محسن پاکستان میاں نوازشریف کیخلاف سازشوں میں مصروف رہیں، نوازشریف کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں،میاں نواز شریف واحدلیڈر ہیں جو قوم کا سچا درد رکھتے ہیں،مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف تمام جھوٹے مقدمات سے بری ہوگئے ہیں،نئے پاکستان کا جھانسہ دینے والوں نے میاں نوازشریف اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا،عمرانی ٹولہ کی حقیقت پاکستانی عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم سٹی کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شعیب بٹ،عاطف سرور ملک، عامر سہیل بٹ،رانا رمیض راجپوت و دیگر بھی موجود تھے ۔سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ پاکستان کا قیام قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں دی گئی لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں