حافظ آباد:اے سی آفس سے غائب،سائلین رل گئے
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض کے آفس سے گزشتہ دس بارہ روز سے غائب ہونے سے سائلین رل گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض گزشتہ دس بارہ روز سے اپنے آفس سے مسلسل غائب چلے آرہے ہیں جس کی وجہ سے سائلین کی نہ تو ڈاک نکالی جارہی ہے اور نہ ہی انکا کوئی کام ہورہاہے بلکہ بے شمار امور کے پینڈنگ چلے آنے سے سائلیں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ اے سی آفس کے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پہلے چھٹی پر تھے اور اب وہ بیمار ہیں۔ دوسری جانب سائلین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پینڈ نگ امور اور ڈاک کو نکالنے کے لئے کسی دوسرے آفیسر کو اسسٹنٹ کمشنر کے اختیارات سونپ دئیے جائیں تاکہ سائلیں ذلیل ورسواہونے سے بچ سکیں۔