جلالپورجٹاں:برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ ،650 روپے کلو تک فروخت
جلالپورجٹاں (نامہ نگار ) مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر آسمان پر ،فی کلو 650 روپے تک پہنچ گئی ۔
تفصیل کے مطابق پچھلے ماہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 400 سے 450 روپے کے درمیان تھی جس کی وجہ سے عوام کو بھی کافی حد تک ریلیف مل رہا تھا مگر اب چند دنوں سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔