اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر کا دورہ تحصیل ہسپتال ، مختلف شعبوں کا معائنہ

 اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر کا دورہ  تحصیل ہسپتال ، مختلف شعبوں کا معائنہ

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا گیا اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق تمام سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا۔گزشتہ روز 650 مریضوں نے او پی ڈی میں علاج معالجہ کرایا۔ ہسپتال کے احاطے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ طبی عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔  تاکہ پہلی منزل کے وارڈز کو بھی مکمل طور پر فعال کیا جا سکے ۔ انہوں نے صفائی کے موجودہ معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں