پارلیمانی سیکرٹری شاہد بھٹی کا دورہ جلالپور بھٹیاں،سیوریج عملہ کو مشینری فراہم
جلالپوربھٹیاں(نامہ نگار )پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے میاں شاہد حسین بھٹی کا شہر بھر کا دورہ اور صفائی کے انتظامات بہتر ہونے پر میونسپل کمیٹی کے عملہ کو شاباش اور شہر کی صفائی پر فوکس کرنے کے احکامات دئیے۔۔۔
سیوریج کیلئے میاں شاہد حسین بھٹی کی کاوشوں سے ہیوی مشینری عملہ کو مہیا کردی گئی،اس موقع پر شاہد حسین بھٹی نے کہا کہ حلقہ بھر کی عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہوں انہوں نے کہا کہ جلالپوربھٹیاں سمیت حلقہ کے ہر شہر گائوں کی صفائی میں کوتاہی نہیں برتی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہر گاوں میں کارپٹ سڑکوں کے جال بچھا دئیے گئے ہیں ۔