انفینکس زیرو فلپ مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش

 انفینکس زیرو فلپ مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے سمارٹ فون برانڈانفینکس نے اپنا فلیگ شپ فون انفینکس زیروفلپ مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا ہے ۔

 گراؤنڈ بریکنگ 4K فرنٹ اور بیک پرو ولاگنگ کیمرے سے لیس انفینکس زیرو فلپ صارفین کو ولاگنگ سمیت تمام تخلیقی ضروریات کے لیے شاندارویڈیو کوالٹی فراہم کرتا ہے ۔انفینکس زیرو فلپ 50MP مین کیمرہ اور4K 30FPS ریکارڈنگ کے ساتھ اعلی معیار کی ولاگنگ کو آسان بناتاہے ۔پرو سٹیبل صلاحیتوں کے ساتھ انفینکس زیرو فلپ کے فرنٹ اور بیک 4k کیمرے موبائل ویڈیو گرافی کے لیے ایک نیا معیار قائم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈوئل آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن اور الیکٹرانک امیج سٹیبلائزیشن آوٹ ڈورمیں بھی ہموار ویڈیوبناناممکن بناتاہے ۔ انفینکس زیرو فلپ میں ایک 50MP کا الٹرا وائیڈ اینگل لینز بھی شامل ہے جو وسیع مناظرکے ساتھ شاٹس کوبنانے کیلئے بہترین ہے ۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے انفینکس کے سی ای اوسائمن فینگ نے کہا کہ سمارٹ فون مارکیٹ میں ایک لیڈرکے طور پرانفینکس جدید ٹیکنالوجی کی حامل پروڈکٹس صارفین کو فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے جو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزیدبااختیار بناتی ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی ہر کسی کے لیے قابل رسائی ہونی چاہیے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کابھرپور طریقے سے اظہار کرسکیں۔زیرو فلپ اب234,999 روپے میں ملک بھر کے آؤٹ لیٹس پر آف لائن آرڈر کے لیے دستیاب ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں