بیٹیوں کے ہاتھوں قتل شہری کے کیس میں نیا موڑ
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقہ میں بیٹیوں کے ہاتھوں باپ کے قتل کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا ،بیٹیوں اور بیویوں نے اکبر علی کو رشتہ کے تنازع پر قتل کیا ہے ،پولیس نے دونوں ملزمہ کا میڈیکل کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔
دو روز قبل تھانہ سول لائن کے علاقہ مغل چوک میں پیش دوبیٹیوں نے والدکورسیوں سے باندھ کرپٹرول چھڑک کرآگ لگادی اور آگ سے جھلسنے والا اکبر علی چند روز زیر علاج رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑگیا تھا۔مقتول کی بیٹیوں ملزمہ انعم اور یشفہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کا والد انہیں زیادتی کا نشانہ بناتا تھا جس وجہ سے انہوں نے اسے قتل کیا ۔دوسری جانب مقتول کی بہن فریدہ کا کہنا تھا کہ اکبر علی بیٹی کا رشتہ اپنی بہن کے بیٹے کے ساتھ کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی بیویاں اور بیٹیاں اس بات پر راضی نہ تھیں اسی تنازع پر ان سب نے منصوبہ بنا کر اکبر علی کو قتل کیا ہے ۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمہ کا آج میڈیکل کرایا جائے گا ۔