جامکے چٹھہ :نرخ نامے نظر انداز ،مہنگائی کا طوفان

جامکے چٹھہ :نرخ نامے نظر انداز ،مہنگائی کا طوفان

جامکے چٹھہ (نامہ نگار)جامکے چٹھہ میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، دودھ ، دہی ، گوشت سبزیوں اور پھلوں کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی ریٹ لسٹ کے بجائے سبزی فروشوں نے اپنے ریٹ مقرر کر لئے ، انتظامیہ کی جانب سے منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کے دعوے بھی مہنگائی کنٹرول نہ کر سکے ۔

 جامکے چٹھہ اور گردونواح کے قصبات میں ٹماٹر 220 روپے کلو، اورک 700 ،لہسن 400 ، پیاز 150 ، مٹر 240،ٹینڈے 300، کریلے 260 روپے فی کلو گرام فروخت ہو رہے ۔ اسی طرح پھلوں میں کیلا200 روپے درجن، سیب 400 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ دودھ 200 روپے کلو ، دہی 230 روپے کلو جبکہ چھوٹا گوشت 2000 روپے ، بیف 1000 روپے ، چکن 750 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے صرف دعوے ہی نکلے ، انتظامیہ کی جانب سے ریٹ لسٹ تو جاری کی گئی لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں زائد قیمت پر اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں