حافظ آباد:بازاروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کلین اپ

حافظ آباد:بازاروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کلین اپ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حافظ آباد اکرام اﷲ سندھو نے کہا ہے کہ ستھر اپنجاب پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں اور بازاروں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا ہے۔

 جبکہ سینٹری ورکرز کی ٹیمیں صفائی ستھرائی کے کاموں میں مصروف ہیں جن کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جار ہی ہے ۔سی او ایم سی اکرام اﷲ سندھو کاکہنا تھا کہ شہر کے تمام مصروف بازاروں، کچہری روڈ،فوارہ چوک، سرکلر روڈ، کلمہ چوک، ونیکے چوک، گوجرانوالہ روڈ، الفیصل بازار، ونیکے روڈ اور دیگر شاہراہوں، مارکیٹوں، بازاروں، ریڑھیوں اور عارضی تجاوزات کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ کسوکی بائی پاس، مدہریانوالہ بائی پاس، جناح چوک اور دیگر علاقوں سے عارضی تجاوزات کے ساتھ ساتھ پختہ تجاوزات کو بھی ہیوی مشینری کے ذریعے مسما ر کر وایا جا رہا ہے ۔ انکاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کی تکمیل اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی سربراہی میں صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری رہیگا۔ انہوں نے شہریوں، تاجروں، دوکانداروں سے بھی اپیل کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام اور اپنے شہر میں صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمہ کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے عملہ سے تعاون کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں