تتلے عالی :جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ،سیم نالہ بھی بند
تتلے عالی(نامہ نگا ر)تتلے عالی میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ،سیم نالہ بھی بند ہوگیا،متعدد مقامات پر آگ لگا کر کوڑا جلایا جانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق تتلے عالی کی شاہراہوں،کاروباری مراکز،گلی محلوں سے صفائی کے بعد اکٹھے ہونے والے کوڑاکرکٹ کے درجنوں مقامات پر عرصہ دراز سے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،کامونکی روڈ سے ملحقہ آبادیوں،حویلیوں کا کوڑاکرکٹ،پلاسٹک کے بیگوں سے سیم نالہ بھی بھر گیا ہے ،سیم نالہ اور کوڑے کے ڈھیروں سے معمولی بارش کے بعد بدبو اور تعفن اٹھنے سے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔تتلے عالی سمیت دیہاتی علاقوں میں صفائی اور کوڑا اپ لفٹ کرنے کیلئے انتظامات گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد ہونے کے باوجود بہتری نہیں آسکی ۔شبیر انصاری،ساجد آرائیں،محمد حسین راجپوت ودیگر نے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔