ٹیچرز الائنس کا امیدوارصدر بورڈز ایمپلائز کے نازیبا الفاظ پر احتجاج
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) آل پنجاب ٹیچرز الائنس گوجرانوالہ کا اجلاس زیر صدارت رانا مقیم احمد خان گوجرانولہ سٹی میں ہوا۔
جس میں سبطین شاہ امیدوار برائے صدر بورڈز ایمپلائز کے اساتذہ کے حوالے سے نازیبا الفاظ کے ذریعے عزت نفس کو مجروح کرنے کی مشترکہ طور پر مذمت کی گئی اور کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسے عناصر کو فوری معطل کرکے تادیبی کارروائی کی جائے تاکہ گوجرانوالہ بورڈز کو نقصان اور ایسے عناصر سے پاک کیاجائے ورنہ اساتذہ راست اقدام اٹھاتے ہوئے بورڈز کی امتحانی ڈیوٹیوں سمیت دیگر سرگرمیوں کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہونگے ۔ڈاکٹر عفان کے بعد اساتذہ کی توہین کاسلسلہ بڑھتا جارہا ہے لہذا وزیر تعلیم سمیت اربابِ اختیار اپنا مؤثر کردار ادا کریں ۔