کامونکے :لڑائی جھگڑے کے واقعات میں خواتین سمیت 7افراد پر تشدد
کامونکے (تحصیل رپورٹر ) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں6خواتین سمیت 7 افراد کو تشدد کا نشانہ بناڈالا گیا۔
گزشتہ روز گھریلو ناچاقی پر ایمن آباد کی رابعہ کو اُسکے بھائی نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈھلانوالی کی ماہ نور پر اُسکے خاوند اعجاز نے تشدد کیا۔نانگرے بھٹی کی نبیلہ کو اُسکے دیور عبدالرحمن اور دیورانی نے تشدد کا نشانہ بنایا۔پُرانی چونگی کی حنا پر اُسکی ساس نے تشدد کیا۔ رضا آباد کے وقار احمد کی والدہ سے ڈسکہ کے عدنان بٹ نے مار پیٹ کی جبکہ شریف پورہ کے نوید اسلام اوراُسکی اہلیہ پر شوکت،سفیان،شہزاد اور پانچ نامعلوم افراد نے تشدد کیا۔