گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی قومی اتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے قومی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹس، رانا فیضان علی (قائداعظم پرو نشل گیمز 2024)اور افراہیم پہلوان (آل پاکستان یونیورسٹی گیمز) کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔
صدر چیمبر رانا صدیق ، نائب صدر چودھری محمد یوسف اور ایگزیکٹو ممبران نے ایتھلیٹس کو سراہتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا اور ان کی مستقبل کی تربیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں سپانسرشپ کی یقین دہانی کرائی۔ صدر چیمبر نے کہا یہ ایتھلیٹس پاکستان کا فخر ہیں اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، گوجرانوالہ چیمبر ان کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔