علی پورچٹھہ:بائی پاس منصوبے پر کا م شروع کر نے کا حکم
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی پور چٹھہ کے مختلف بازاروں، سڑکوں اور سرکاری عمارتوں کا دورہ کیا ، صفائی ستھرائی اور تجاوزات کیخلاف کارروا ئی کا جائزہ لیا ،اے سی وزیرآباد رب نواز چدھڑ بھی ہمراہ تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کا خاتمہ، سائن بورڈز کی تنصیب، موجودہ تاریخی مقامات کی بحالی کیلئے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایات کی کہ تمام دکانوں کو ایک ہی طرز پر پینٹ کیا جائے ۔ تحصیل کمپلیکس کے قیام کیلئے مجوزہ سائٹ کاوزٹ کرتے ہو ئے کہا کہ اس اہم منصوبے پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ۔ مزید برآں، عرصہ دراز سے تاخیر کا شکار بائی پاس منصوبے کی تکمیل کیلئے کام دوبارہ شروع کرنے کے احکامات بھی د ئیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں منصوبے علاقے کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔