حافظ آباد :پولیو کارڈ کے حصول کیلئے سپیشل کائونٹر قائم

حافظ آباد :پولیو کارڈ کے حصول کیلئے سپیشل کائونٹر قائم

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ حافظ آباد ڈاکٹر ظہیر احمد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فائق علی تارڑ کا کہنا ہے۔

 کہ بیرون ممالک جانے والے افراد کی سہولت کیلئے محکمہ صحت حافظ آباد کے ضلعی دفتر میں پولیو کارڈ کے حصول کیلئے خصوصی کائونٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں بیرون ممالک سفر کرنے والے افراد کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلانے اور پولیو کارڈ بنانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ پولیو لاعلاج مرض ہے پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن بد قسمتی سے اس وقت پاکستان اور افغانستان ہی دو ایسے ممالک ہیں جہاں پر پولیو وائرس اور اس سے متاثرہ مریض موجود ہیں،اسی وجہ سے پاکستان کو عالمی سطح پر مختلف سفری پابندیوں کا سامنا ہے ۔ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کے مطابق حالیہ دنوں میں پاکستان سے بین الاقوامی مسافروں کیلئے پولیو کارڈ ضروری قرار دے دیا گیا ہے جس کیلئے سی ای او ہیلتھ کے دفتر میں پولیو کارڈ کے اجرا کیلئے کاؤنٹر بنا دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں