فیصل شہزاد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کا چارج سنبھال لیا
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس فیصل شہزاد نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عہد ے کا چارج سنبھال لیا۔سیالکوٹ پہنچنے پر نئے ڈی پی او کا پولیس لائن میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پولیس کے چا ق و چوبند دستے نے ڈی پی او کو سلامی دی۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے چارج سنبھالنے سے پہلے یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور شہدا کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔