حافظ آباد:تجاوزات کیخلاف آپریشن ، 14د کانیں سیل

حافظ آباد:تجاوزات کیخلاف آپریشن ، 14د کانیں سیل

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔

، تجاوزات قائم کرنے پر 14د کانیں سیل کردیں جبکہ ریلوے اسٹیشن کے ساتھ وسیع پیمانے پر تجاوزات کو ختم کر وا دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے ستھراء پنجاب پروگرام کے تحت حافظ آباد میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض اور سی او ایم سی اکرام اﷲ سندھو نے ریلوے سٹیشن میں پھاٹک کے اطراف وسیع پیمانے پر آپریشن کر تے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر وا دیا گیا۔ریلوے لائن کے اطراف قائم تجاوزات سے کسی بھی حادثہ کا خدشہ رہتا تھا ۔ دوسری جانب میونسپل کمیٹی کی انسداد تجاوزات ٹیموں نے فوارہ چوک ، الفیصل بازار ، گوجرانوالہ روڈ اور دیگر مارکیٹوں ، بازاروں میں تجاوزات قائم کر نے پر 14دوکانیں سیل کر دیں ۔ سی ا و ایم سی اکرام اﷲ سندھو کاکہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کا سلسلہ بلا تفریق جاری رہیگا۔ انکاکہنا تھا کہ د کاندار، تاجر ، تجاوزات قائم کرنے سے پرہیز کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں