سرکاری ہسپتالوں میں مشینری،سازوسامان کی کمی

سرکاری ہسپتالوں میں مشینری،سازوسامان کی کمی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ ڈویژن کے بیشترڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں جدید مشینری اور ۔

ایکپومنٹس کی فراہمی یقینی نہ بنائی جاسکی سرکاری ہسپتالوں میں خطیر فنڈز فراہم کرنے کے باوجود سی ٹی سکین مشین ،پی سی آر لیبارٹریاں ،آتھوپیڈک وارڈز اور ریڈیالوجی شعبہ کا فقدان برقرار رہا جبکہ متعدد ہسپتالوں میں میڈیکل سپیشلسٹ اور دیگر ماہرین امراض کی سیٹیں بھی خالی پڑی ہیں اور وارڈز کی کمی کا سامنا ہے ، ہزاروں مریض پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کروانے پرمجبور ہیں گزشتہ ایک سال کے دوران گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں سے 1لاکھ 11ہزارسے زائد مریضوں کو لاہور ریفر کیا گیا ،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن میں قائم23 ضلعی وتحصیل ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینوں کی تنصیب کو یقینی بنانے کا حکم دیاگیاتھا لیکن گزشتہ سال میں صرف ڈی ایچ کیو ہسپتال اور کامونکی میں سی ٹی سکین مشین مہیا ہوسکی، اس کے علاوہ الٹراساؤنڈ،پی سی آر لیب ،ریڈیالوجی شعبہ ،آتھوپیڈک وارڈ سمیت دیگر ایکوئپمنٹ کی کمی دور نہ ہوسکی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں