سانتل میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب ،شہریوں میں پانی کی بو تلیں تقسیم

 سانتل میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب  ،شہریوں میں پانی کی بو تلیں تقسیم

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے تحت گاؤں سانتل میں صوفی محمد مہندی خان، سابق چیئرمین چودھری محمد اکرم سانتل کی جانب سے حاجی غلام محمدمرحوم، حاجی اﷲ دتہ مرحوم(اے ڈی سانتل)اور حیات بیگم مرحومہ کے ایصال ثواب۔۔۔

 کیلئے واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا گیا ۔ تقریب میں سیٹھ قمر خورشید صراف،انجینئر قمر الزمان، سہیل نواز رریحانیہ، بلال ظفر، لالہ محمد زمان سانتل، حافظ محمد الیاس، فیاض اکرام سانتل، ساجد سیف اﷲ، حاجی اشرف ، غلام مصطفی ، چودھری طفیل ، ڈاکٹر یعقوب ، چودھری محمد عباس و دیگر موجود تھے ، اس موقع پر گاؤں کے لوگوں میں پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں