وزیرآباد:انڈر 16 فٹبال ٹرائل ،21 کھلاڑیوں کا انتخاب

وزیرآباد:انڈر 16 فٹبال ٹرائل ،21 کھلاڑیوں کا انتخاب

وزیرآباد(نامہ نگار)آرمی ٹیلنٹ ہنٹ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ وزیرآباد کی تحصیلوں علی پور چٹھہ اور وزیرآباد کے انڈر 16 فٹبال ٹرائل دھونکل ہائی سکول میں منعقد کئے گئے۔۔۔

جس میں مختلف سکولز اور مدرسوں کے 107 بچوں نے حصہ لیا ، 21 کھلاڑیوں کو سلیکٹ کر لیا گیا۔پاک فوج کی طرف سے میجر تیمور، کوچ محمد تنویر ،صوبیدار شہباز ،صوبیدار مزمل ،حوالدار سرفراز اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد ،تحصیل سپورٹس آفیسر اعظم پال اور سابق قومی فٹبال کھلاڑی محمد ارشد نے بچوں کے ٹرائلز لئے ۔ایونٹ کو اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ ،ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نوید یونس پاپا ،سیکرٹری جنرل ڈی ایف اے رانا اورنگزیب ،ڈی او ایجوکیشن آفتاب چیمہ اور ایڈمن گکھڑ سپورٹس کلب علی حیدر نے آ رگنائز کرایا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میجر تیمور نے کہا کہ بچوں کے ٹرائل کو بہترین طریقہ سے آرگنائز کیا گیا جس کیلئے ڈی ایف اے کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن حاجی نوید یونس پاپا نے کہا کہ پاک فوج کی طرف سے یہ احسن اقدام ہے ،کھیلوں کے فروغ کیلئے ڈی ایف اے وزیرآباد تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی ۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے کہا کہ انتظامیہ فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کریگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں