علی پورچٹھہ :نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

علی پورچٹھہ :نا معلوم افراد کی  فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔علی پورچٹھہ کے نواحی علاقہ بہروپ گڑھ کے رہا ئشی قربان علی بھٹی کا 20سالہ بیٹا کامران دریا ئے چناب بیلہ میں گندم کی حفاظت کیلئے موجود تھا۔۔۔

کہ نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر گولیاں مار کرکامران کو زخمی کردیا،مقتول کے پیٹ میں گولی لگی جس کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کردیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ علی پورچٹھہ نے مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں