ڈسکہ :مارکیوں،میرج ہالوں میں ون ڈش کی خلاف ورزیاں

ڈسکہ :مارکیوں،میرج ہالوں میں ون ڈش کی خلاف ورزیاں

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں انتظامیہ تجاوزات گرانے میں مصروف، مارکیوں اور میرج ہالوں میں ون ڈش کی خلاف ورزیاں عروج پرپہنچ گئیں ۔

ڈسکہ شہر میں انتظامیہ گزشتہ کئی دنوں سے تجاوزات گرانے میں مصروف ہے ، انتظامیہ نے پختہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کے قبضہ سے کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کرالی ہے اور کئی دکانداروں کو وقت دیاگیاہے کہ وہ خود بخود سرکاری اراضی جس پر انہوں نے قبضہ کیاہواہے چھوڑ دیں ورنہ ان کی دکانیں مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کرائی جائیگی۔ انتظامیہ کی توجہ پختہ تجاوزات کی طرف ہونے پر علاقہ بھرمیں قائم مارکیوں اورمیرج ہالوں نے ون ڈش کی خلاف ورزیاں شرو ع کردی ہیں مارکی اورمیرج ہال مالکان دھڑلے کیساتھ ون ڈش کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی کئی ڈشیں باراتیوں کیلئے بنوارہے ہیں انہیں معلوم ہے کہ کونسا انتظامیہ نے انہیں چیک کرنے آنا ہے بعض مارکی اور میرج ہال مالکان ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر شہریوں سے ٹیکس کے نام پر پیسے بھی وصول کررہے ہیں کہ اگر پیسے دے دیں توکوئی بھی اس طرف چیک کرنے نہیں آئیگا اور اگرپیسے نہ دئیے تو ون ڈش کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا شہری جرمانہ کے ڈر سے مارکی اورمیرج ہال مالکان کو ان کی طرف سے مانگی گئی ٹیکس کے نام کی رقم ادا کرکے ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں