کامونکے:جیب پورہ فیڈرکا بوسیدہ ترسیلی نظام،فنی خرابیاں،لوڈشیڈنگ معمول

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) کامونکے میں حبیب پورہ فیڈر کا بوسیدہ ترسیلی نظام، فنی خرابیاں، لوڈ شیڈنگ معمول بن گیا،بتایا گیا ہے کہ پاک ٹاؤن کے حبیب پورہ فیڈر کے علاقہ میں بجلی کی غیر اعلانہ طویل لوڈ شیڈنگ کا دیرینہ مسٔلہ حل نہ ہو سکا۔۔۔
گزشتہ روز بھی مسجد اللہ اکبر کے گردو نواح میں 10 گھنٹے بجلی کی معطل رہی،شکایات نمبر پر عملے کو بھی مسلٔے کا علم نہ تھا، علاقے میں تھوڑی سی ہوا چلتے ہی بجلی اور متعلقہ عملے کے نمبر بند ہو جاتے ہیں،جبکہ 50 فٹ کی دوری پر آندھی اور بارش میں بھی بجلی بحال رہتی ہے ،شکایت کے اندراج کیلئے بھی نمبر ملنا محال ہو جاتا ہے ، صارفین نے کہا کہ عملہ فالٹ کی صورت میں جگاڑ لگا کر چلا جاتا ہے جس کے باعث دن رات مکینوں کو ا کرب میں گزارنا پڑتے ہے ، حکام کو سب معلوم ہونے کے باوجود مسٔلے کا کوئی مستقل حل نہیں نکالا جا رہا ،سارا فیڈر جگاڑ پر چلایا جا رہا ہے ،رابطہ کرنے پر ایکسین زاہد سومرو نے کہا کہ علاقہ میں ٹرانسفارمر نصب کئے جا رہے تھے اس لیئے کچھ دن بجلی بند رہی جبکہ انہوں نے مستقل مسٔلے والی بات کو ماننے سے انکار کر دیا۔