میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ریکارڈ برانچ کاسسٹم کئی دنوں سے بند

 میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ریکارڈ برانچ کاسسٹم کئی دنوں سے بند

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ریکارڈ برانچ کاسسٹم عدم ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے بند سائلین کو مشکلا ت کاسامنا میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ریکارڈ برانچ کا آن لائن سسٹم نادرا کیساتھ منسلک ہے۔۔۔

 نادرا کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے ریکارڈ برانچ ڈسکہ کا کمپیوٹرائزڈ سسٹم بندہوگیا ہے کمپیوٹرائزڈ سسٹم بند ہونے کی وجہ سے ریکارڈ برانچ ڈسکہ میں پیدائش’ڈیتھ اور نکاح ناموں کیلئے آنیوالے سائلین کو مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ریکارڈبرانچ ڈسکہ کے باہر موجود شہریوں نے بتایاکہ ہم گزشتہ کئی دنوں سے پیدائش ’ڈیتھ اور نکاح ناموں کے حصول کیلئے چکر لگارہے ہیں مگر یہاں پر صرف ایک بات سننے کو مل رہی ہے کہ سسٹم بند ہے جس دن چلے گا اس دن آپ پیدائش سرٹیفکیٹ ’ڈیتھ اور نکاح نامے مل جائینگے شہریوں کاکہناہے کہ اس میں ہمارا کیا قصور ہے ہم نے جو سرکاری فیس بنتی ہے وہ ادا کردی ہوئی ہے اگر یہ شہریوں سے سرکاری فیسیں وصول کرتے ہیں تو نادرا کو بھی ان کی رقم ادا کریں بقایاجات کلیئر کرنا ان کا کام ہے ہم کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ ’ڈیتھ اور نکاح ناموں کیلئے روزانہ ریکارڈ برانچ ڈسکہ کے چکر لگاکر شٹرکاک بن چکے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ رابطہ کرنے پر انچارج ریکارڈ برانچ ڈسکہ نے بتایاکہ سسٹم فنی خرابی کی وجہ سے بند ہے جلد چل جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں