تتلے عالی:پیسے نہ دینے پر بیوی پر تشدد ، خاوند کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی:پیسے نہ دینے پر بیوی  پر تشدد ، خاوند کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی(نامہ نگار )بیوی پر تشدد اورفون پردھمکیاں دینے پر خاوند کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تتلے عالی کی رہائشی ثمینہ بی بی کی شادی گوجرانوالہ کے علاقہ چھچھروالی کے محمد بوٹا سے ہوئی۔۔۔

ثمینہ اپنے میکے تتلے عالی آئی ہوئی تھی کہ بوٹا اس کے گھر آیا اوربیوی کو ساتھ چلنے کاکہا انکار پر ہوروں،مکوں سے تشدد کانشانہ بنایا،خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کا خاوند روزانہ پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے اور فون پر بھی دھمکیاں دیتا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں