ڈویژن میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کا حکم

ڈویژن میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کا حکم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام 35 بلدیاتی اداروں اور ڈویلپمنٹ محکموں کے ترقیاتی منصوبے جلدمکمل کرنے کاحکم دے دیا۔۔۔

مقررہ مدت میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرکے رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ کے افسر وں کو ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے ٹاسک جاری کردیا گیا،گوجرانوالہ ڈویژن کے 35 بلدیاتی اداروں اور دیگر محکمہ جات میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ،فلاحی منصوبے اور قدیم عمارتوں کی تزئین وآرائش شروع کی گئی میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے 2 ارب 20کروڑ روپے جبکہ ضلع کونسل کے ایک ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز شروع کئے گئے سیاسی نمائندوں کی تجویز پر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے ورک آرڈر جاری کرد ئیے گئے تھے جبکہ مزید ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے سے روک دیا گیا اور جن ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز جاری ہوگئے انہیں بروقت مکمل کرنے کیلئے ضلعی افسر وں کو ٹاسک سونپ دیا گیا اور غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے پر متعلقہ ادارے اس کے افسروں کی فہرستیں بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے اندر بیشتر ترقیاتی کام مکمل ہونے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں