سیالکوٹ:نامعلوم افراد نے نوجوان کو زہر کھلا کر مارڈالا

سیالکوٹ:نامعلوم افراد نے  نوجوان کو زہر کھلا کر مارڈالا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )نامعلوم افراد نے نوجوان کو زہریلی چیز کھلا کر مارڈالا۔

تھانہ کینٹ کے علاقہ بوتھ میں میلاد چوک کے قریب سے رانا اسلام کا26سالہ بھانجا شیراز بے ہوشی کی حالت میں ملا، اسے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا، ہسپتال انتظامیہ کیمطابق نوجوان کو زہریلی چیز کھلائی گئی ہے ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں