جامعتہ النور اسلامک سنٹر میں محفل تکمیل صحیح بخاری کا انعقاد

نوکھر (نامہ نگار ) شیخ الحدیث مولانا حافظ عبد الستار سعیدی، چیئرمین نزوا انٹرنیشنل و المدینہ فاؤنڈیشن ملک شفاقت علی نے کہا ہے کہ مدارس وہ ادارے ہیں جہاں علم کی شمع روشن کی جاتی ہے اور معاشرتی ترقی کیلئے بہترین کردار ادا کیا جاتا ہے۔۔۔
مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک نور السلام کے زیرِ اہتمام چلنے والے اسلامک سنٹر نوکھر میں محفل نور بسلسلہ تکمیل صحیح بخاری شریف کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں کیا۔اس موقع پر علامہ مولانا ابوریحان،ڈاکٹر قاری محمد اشرف رضا قادری ،مولانا ابوالانس ،قاری محمد شاہد رضا المدنی،سی او او نزوا انٹرنیشنل ملک محمد غلام نبی،وائس چیئرمین حافظ نعیم احمد رضا ودیگر بھی موجود تھے ۔