جامعہ گجرات سب کیمپس منڈی بہا ئوالدین میں سکالر شپ تقسیم

 جامعہ گجرات سب کیمپس منڈی بہا ئوالدین میں سکالر شپ تقسیم

منڈی بہائوالدین(نامہ نگار )جامعہ گجرات سب کیمپس منڈی بہا ئوالدین کے دورہ کے موقع پر سابق صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ حکومت طلباوطالبات کو جدید خطوط پر تعلیم دینے کیلئے کوشاں ہے۔۔۔

جامعہ سب کیمپس منڈی بہاؤالدین کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ سابق صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین نے جامعہ گجرات سب کیمپس منڈی بہا ئوالدین کے دورہ کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے ہونہار طلباء و طالبات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام کے تحت سکالر شپ پروگرام کے چیک تقسیم کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جامعہ کی تعلیمی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں ان کی آمد کے موقع پر انہیں ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ساجد اقبال احمد تارڑ نے فکیلٹی ممبران کے ہمراہ خوش آمدید کیا۔ ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ساجد اقبال تارڑ کا کہنا تھا کہ وہ گجرات سب کیمپس منڈی بہاؤالدین کے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو مزید آگے بڑھانے کا عزم رکھتے ہیں۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین نے طلباوطالبات میں سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے ، ایچ او ڈی پروفیسر ظہیر احمد بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں