ڈی پی او سیالکوٹ کا تھانہ سمبڑیال کا دورہ،حوالاتیوں سے گفتگو
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے تھانہ سمبڑیال کا سرپرائز وزٹ کرکے حوالات میں گرفتار ملزمان سے تبادلہ خیال کیا اور تھانہ میں درج مقدمات سمیت ریکارڈ کا معائنہ کیا، ۔
ڈی پی او فیصل شہزاد کا اچانک سمبڑیال تھانہ پہنچنے پرپولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے حوالات میں بند گرفتار ملزمان سے ان کے جرائم بارے تبادلہ خیال کیا، محرر تھانہ اور پولیس اہلکاروں سے ڈی پی او فیصل شہزاد نے سرکاری رائفلوں کو چیک کیا اور درج مقدمات کی تفتیش بارے آگاہی حاصل کی۔