ڈسکہ،11 وارداتیں ،نقدی ،موٹرسائیکلیں چھین لیں

موترہ(نامہ نگار )سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ 11مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ’موٹرسائیکلوں ’موبائل فونز ودیگرسامان سے محروم ہوگئے۔۔۔
سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں سٹی ’صدر’موترہ ’بمبانوالہ اور ستراہ میں ڈکیتی وچوری کی واداتوں میں روز بروز اضافہ ہورہاہے چور اورڈاکو شہریوں کو لوٹ کرآرام سے فرار ہوجاتے ہیں گزشتہ روز گیارہ مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ’موبائل فونز ’موٹرسائیکل ودیگرسامان سے محروم ہوگئے موضع واہلہ کا زاہدا پنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ انہیں چار ڈاکوؤں نے روک لیا اوران سے نقدی ساڑھے ستائیس ہزار روپے ’موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے موضع سہجوکالا کے قمر سے تین ڈاکوؤں نے نقدی بتیس ہزار روپے ’موبائل فون چھین لیا موضع گھوئینکی کے صدیر سے دو ڈاکوؤں نے نقدی پانچ ہزار وپے اور موبائل فون چھین لیا ڈسکہ کے محسن کے مکان سے چور کمبل مالیتی پندرہ ہزار روپے لے گئے ڈسکہ کا نعیم اپنی بیو ی کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے چور موبائل فون لے گئے کوٹلی مرلاں کے آفتاب سے دو ڈاکوؤں نے نقدی چار ہزار ’موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی ،گھوئینکی کے عبداﷲ کی حویلی سے چور پانی والی موٹر لے گئے ، گھوئینکی کے حمزہ کے مکان سے نامعلوم چور میزائل موٹر ’سامان سینٹری لے گئے ۔