لدھیوالہ وڑائچ :عدم ادائیگی پر سینٹری ورکرز کا احتجاج

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار ) لدھیوالہ میں ستھرا پنجاب پروگرام فلاپ چودہ گھنٹے ڈیوٹی لینے کے باوجود صفائی کا کنٹریکٹ لینے والی نجی کمپنی سینٹری ورکرز کو تنخواہیں ادا نہ کر سکی سینٹری ورکرز نے کام چھوڑ کر احتجاج شروع کر دیا۔۔۔
میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے باہر دھرنا پہلے تنخواہیں دیں پھر کام کریں گے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ گئے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ سے بارہ کروڑ روپے کی رقم لے کر لدھیوالہ اور کوٹ اسحاق میں صفائی کے لئے امپیریل وینچر نامی نجی کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا کمپنی نے 45 کے قریب سینٹری ورکرز کو لدھیوالہ میں صفائی کے لئے بھیج دیا لیکن مشینری اور دیگر سامان نہ دے سکی جس کی وجہ سے لدھیوالہ میں ستھرا پنجاب پروگرام فلاپ ہو کر رہ گیا گزشتہ روز سینٹری ورکرز نے ڈیڑھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پرہڑتال کر دی اور احتجاجی مظاہرہ کیا سینٹری ورکرز نے بتایا کے انہیں صبح چار بجے بلایا جاتا ہے اوران سے چودہ گھنٹے ڈیوٹی لینے کے باوجود ڈیڑھ ماہ سے امپیریل وینچر نامی کمپنی نہ تنخواہیں دے رہی ہے اور نہ ہی صفائی کے لئے مشینری اور دیگر سامان دیا جا رہا ہے سینٹری ورکرز نے کہا کے جب تک انہیں تنخواہوں کی ادائیکی نہیں کی جاتی کام نہیں کریں گے ۔